تھانہ بسال پولیس نے اشتہاری مجرم کو گرفتارکر لیا

اٹک : تھانہ بسال پولیس نے کلاشنکوف اٹھا کر گھومنے والے تھانہ کینٹ کوہاٹ کے اشتہاری مجرم کو گرفتار کر کے اسے پناہ دینے والے رہنما تحریک انصاف کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بسال مظہر الاسلام نے مخبر کی اطلاع پر کہ تھانہ کینٹ کوہاٹ کا اشتہاری عطاء اللہ ساکن ہنگو کلاشنکوف لے کر علاقہ جندال کی مشہور سیاسی و سماجی شخصیت رہنما تحریک انصاف سردار رفعت حیات خان آف تھٹہ کے ڈیرے کے قریب گھوم رہا ہے جس پر اسے گرفتار کر کے رہنما تحریک انصاف کے خلاف کرایہ داری اور اشتہاری کو پناہ دینے کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے دوران تفتیش اشتہاری مجرم عطاء اللہ نے انکشاف کیا کہ اس کو سردار رفعت حیات نے اپنے ڈیرے پہ پناہ دے رکھی تھی اور اسکو مدد فراہم کرنے کیساتھ اشیاء خوردونوش بھی فراہم کرتے تھے جس پہ پولیس نے رہنما تحریک انصاف کے خلاف کرایہ داری ایکٹ اور اشتہاری کو پناہ دینے کے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے جبکہ اشتہاری مجرم کے خلاف بھی ناجائز اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ایس ایچ او بسال مظہر الاسلام نے میڈیا کو بتایا کہ ڈی پی او کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں کی جا رہی ہیں ۔