حکومت محکمہ صحت کے شعبۂ میں بے شمار ترقیاتی کا م کر رہی ہے:یاور بخار ی

اٹک : ممبر صوبائی اسمبلی اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو کے چےئر مین یاور بخار ی نے کہا ہے کہ حکومت محکمہ صحت کے شعبۂ میں بے شمار ترقیاتی کا م کر رہی ہے اور اس ضمن میں ضلع اٹک پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پبلک ہیلتھ نر سنگ سکول اٹک میں ہفتہ غذائیت کے حوالہ سے سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے کیا سیمینار میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اعجاز ،سابقہ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ملک عبادت خان ،پرو گرام ڈائر یکٹر آئی آر ایم این سی ایچ ڈاکٹر آصف نیازی اور دیگر شرکاء نے شر کت کی ممبر صوبائی اسمبلی اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو کے چےئر مین یاور بخار ی نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ضلع اٹک کو صحت کے شعبۂ میں ترقی دینے کیلئے ماڈل ڈسٹرکٹ قرار دیا ہے اور اس کے علاوہ اٹک میں ماں اور بچے کی بہتر صحت کیلئے 200 بیڈز پر مشتمل ہسپتال بھی قائم کیا جارہا ہے اور بہت جلد اٹک میں میڈیکل کالج بھی قائم کیا جائے گا سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سوپر وائزرز کو مستقل کیا جائے گا ملک کے معاشی حالات کے حوالے سے انہوں نے بات کر تے ہوئے کہا کہ انسانیت کی خدمت اورنج لائن ٹرین سے بہتر ہے موجودہ حکومت شدید معاشی بحرانوں کا شکا ر ہے گیس کا خسارہ188 ارب اور بجلی کا خسارہ1350 ارب ہو چکاہے اور پنجاب کا مجموعی قر ضہ 15 سو ارب ہو چکاہے مگر اس کے باوجود حکومت اس معاشی بحران سے نکلنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے ہفتہ غذائیت کے حوالے سے بات کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کو اس اہم پروگرام میں اپنا کردار عبادت سمجھ کر اد ا کر نا چاہیے اس موقع پر شر کاء کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام محکمہ صحت حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق پنجاب بھر کی طرح ضلع اٹک میں بھی ہفتہ غذائیت 8 اپریل تا 13 اپریل تک منایا جا رہا ہے اس ہفتہ کا بنیادی مقصد بچوں کا عمر کے لحاظ سے پست قامت ہونے کی روک تھام کے لیے آگاہی اور علاج کا فراہم کرنا اور حمل سے زچگی کے بعد 1000 دن (2 سال( تک غذائی ضروریات اور ان ایام کی اہمیت اجاگر کرنا ہے ہفتہ غذائیت کی تمام تر سرگرمیاں ڈپٹی کمشنر کی ہدایت اور سربراہی میں قیام عمل میں لائی جائے گی جس کے لئے ڈی سی اٹک کی سربراہی میں محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران اور دیگر شعبوں کے افسران کے ساتھ اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد کیا گیا اس ضمن میں محکمہ صحت ضلع اٹک میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سہیل اعجاز، ڈی ایچ او ڈاکٹر اسد اسماعیل ،ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر IRMNCH & NP ڈاکٹر آصف ارباب نیازی ضلع اٹک اور تحصیل سطح پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ز کی جانب سے بھرپور تیاریاں کی جا رہی ہے تاکہ اس ہفتہ غذائیت کے دوران تمام وسائل کو استعمال میں لا کر ماں ، حاملہ خواتین ، بچوں کو دودھ پلانے والی ماؤں ، پانچ سال سے کم عمر بچوں کی صحت کو بہتر بنایا جا سکے اور حاملہ خواتین ، نوعمر لڑکیوں اور پانچ سال سے کم عمر بچوں میں غذائی کمی کا خاتمہ کیا جا سکے ۔ اس ہفتہ کے دوران محکمہ صحت کی جانب سے متعین کردہ لیڈی ہیلتھ ورکر گھر گھر جا کر حاملہ خواتین، نو عمر لڑکیوں، دودھ پلانے والی ماؤں اور پانچ سال سے کم عمر بچوں کی غذائی کمی کے حوالے سے جانچ پڑتال کریں گے اور غذائی کمی کا شکار بچوں اور حاملہ خواتین اور نوعمر لڑکیوں کو علاج کے لئے مرکز صحت ریفر کریں گے اور دو سال سے پانچ سال تک کے بچوں کو پیٹ کے کیڑوں سے بچاوٗ کیلئے گولیاں کھلائی جائیگی اس کے علاوہ دوران ہفتہ غذائیت حمل سے لے کر زچگی کے بعد دو سال کی غذائی ضروریات کے حوالے سے آگاہی اور پہلے 1000 دن کی اہمیت حاملہ خواتین دودھ پلانے والی ماؤں کے لئے صحت سے متعلقہ آگاہی کا قیام عمل میں لایا جائے گا مزید براں 6 ماہ سے 24 ماہ کے بچوں میں وٹامن اور معدنیات سے بھرپور ساشے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا 2 سال سے 5 سال کے بچوں کو پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے کیلئے موبنڈا زول گولی کی فراہمی، خواتین اور بچوں کیلئے صحت سے متعلقہ تربیتی سیمینار سیشن کا قیام عمل میں لایا جائے گا اس کے علاوہ مرکز صحت ہفتہ غذائیت کے دوران غذائیت سے متعلق معلومات ڈسک کا قیام عمل میں لایا جائے گا، اور عوام کو صحت اور غذائیت سے متعلقہ آگاہی فراہم کی جائے گی اور کمیونٹی سے لیڈی ہیلتھ ورکر ز کی جانب سے غذائی کمی کا شکار ریفر کیے جانے والے بچوں کو غذائی قلت کے خاتمے کیلئے علاج فراہم کیا جائے گا اس ضمن میں اٹک کی عوام سے گزارش ہے کہ وہ محکمہ صحت کی طرف سے متیعن کردہ ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور ماؤں ، حاملہ خواتین اور بچوں کی صحت کو بہتر بنانے میں اپنا فعال کردار ادا کریں ۔
