اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال کو دو ڈائلیسز مشینیں اور ایک ڈینٹل مشین فراہم

اٹک: اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال کو دو ڈائلیسز مشینیں اور ایک ڈینٹل مشین حکومت پنجاب کی طرف سے حوالے کر دی گئیں اس سلسلے میں باقاعدہ تقریب اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک میں ہوئی ممبر صوبائی اسمبلی اور پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی ٹو کے چےئر مین یاور بخار ی اور ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نیازی نے مشینیں ایم ایس ڈاکٹر کاشف حسین کے حوالے کیں اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان ،ڈاکٹر آصف نیازی اور دیگر افسران نے شرکت کی ممبر صوبائی اسمبلی اور پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی ٹو کے چےئر مین یاور بخار ی اور ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نیازی نے اس موقع پر کہا کہ ان مشینوں کی وجہ سے طبی سہولیا ت کی فراہمی میں مزید مدد ملے گی اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال کی انتظامیہ نے ممبر صوبائی اسمبلی یاور بخاری کا شکر یہ ادا کیا جن کی کاوشوں کی وجہ سے ان مشینوں کا حصول ممکن ہوا۔
