Mon
11
May
2026

مانیٹرنگ ڈیسک
لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز درخواست ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئے۔ جسٹس ملک بشیر احمد خان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت کی سماعت کر رہا ہے۔ پولیس کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ کے اطراف سخت سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جب کہ نیب کی ٹیم بھی وہاں موجود ہے۔ غیر متعلقہ افراد کو عدالت جانے سے روک دیا گیا۔یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو نے جمعہ اور ہفتے کے روز حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لیے شہباز شریف کی رہائش گاہ پر چھاپے مارے تاہم انہیں گرفتار نہیں کیا جاسکا جب کہ حمزہ شہباز کے وکیل امجد پرویز نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تو عدالت نے نیب کو آج تک کے لیے حمزہ شہباز کی گرفتاری سے روک دیا تھا۔
