اٹک : اقامت دین مسلمانوں کا بنیادی فریضہ ہے:سینیٹر مشتاق احمد خان 

اٹک : اقامت دین مسلمانوں کا بنیادی فریضہ ہے اس کی بنیاد قرآن وسنت ہے سیکولرازم سے ترقی نہیں ہو سکتی بلکہ ترقی کے لیے اسلامی اقدار اپنانا ضروری ہیں مہنگائی نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں موجودہ حکومت ناکام ہو چکی ہے تیل اور گیس کے ساتھ تین سو اشیاء جڑی ہوئی ہیں ان کی قیمتوں میں اضافہ تمام اشیا ء کی قیمتوں میں اضافے کا باعث بنتی ہیں موجودہ ملکی صورتحال غریب کے اضطراب میں اضافے کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی صوبہ کے پی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے جمعیت طلبہ عربیہ کے کل پاکستان سالانہ اجتماع ارکان و امیدواران کے شرکاء اور بعد ازاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کے خلاف وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں مدارس میں قال اللہ قال الرسول کی تعلیم دی جاتی ہے وزیر اطلاعات کا کہنا کہ مدارس کا نصاب امریکی یونی ورسٹی سے بن کر آیا ہے انتہائی پسماندہ سوچ ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران امریکہ اور یورپ کی زبان بول رہے ہیں محب وطن لوگوں کو چھوڑ کر بے حیائی پھیلانے والی اداکاراوں کو ایوارڈ سے نواز نا باعث شرم ہے حکومت اپنے تمام تر دعوؤں میں ناکام ہو چکی ہے سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملہ اندوہناک واقعہ ہے قتل عام کی ویڈیو براہ راست نشر کرنا سوشل میڈیا بالخصوص فیس بک کی ناکامی اور شرمندگی کا باعث ہے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے جس انداز سے صورتحال کو کنٹرول کیا قابل تعریف ہے سانحہ ساہیوال اور مولانا سمیع الحق کی شہادت کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ دونوں واقعات کے ملزمان کو کیفر کردار تک نہ پہنچانا حکومت کی بہت بڑی ناکامی ہے بے گناہوں کا خون کب تک سڑکوں پے بہتا رہے گا ہم مفتی تقی عثمانی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں ۔