اٹک: حضرو شہر میں رسولؐ پاک کی شان میں گستاخی کرنیوالا گرفتار

اٹک :حضرو شہر میں رسولؐ پاک کی شان میں گستاخی کی اطلاع پر شہری مشتعل مینا بازار میں مکمل ہڑتال ایس ایچ او تھانہ حضرو حاجی محمد اعظم اور انکی ٹیم نے بر وقت کاروائی کر کے گستاخ رسول ؐ کو گرفتار کر لیا ڈی پی او اٹک کی پولیس ٹیم کو شاباش تفصیلات کے مطابق حضرو شہر کے مینا بازار میں ٹیلرنگ کا کام کرنے والا اسلام عرف طوطی نے نبی پاکؐ کی شان میں نازیبا الفاظ استعمال کیے جس پر تاجروں نے احتجاج کرتے ہوئے شہر میں ہڑتال کر دی انجمن تاجران کے صدر محمد رفیق،خواجہ طارق،مولانا قمر الاسلام،مولانا لیاقت علی شاہ کے علاوہ دیگر علمائے کرام سیکڑوں کی تعداد مین مینا بازار پہنچ گئے اس واقعہ کی وجہ سے شہریوں میں سخت غم و غصہ پایا گیا علمائے کرام اور شہری ملزم کی گرفتاری کیلئے تھانہ حضرو پہنچ گئے جہاں پر ایس ایچ او تھا نہ حضرو حاجی محمد اعظم نے مظاہرین کو یقین دہانی کروائی کہ او گستاخی کے مرتکب ملزم کو جلد گرفتار کر لیں گے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او اٹک ندیم شہزاد بخاری نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی تیمور خان،اے ایس پی اظہر خان کی قیادت میں ایک ٹیم ایس ایچ او حاجی محمد اعظم کی نگرانی میں ملزم کی گرفتاری کیلئے تشکیل دی ٹیم میں سٹی پولیس کے انچارج زبیر حیات،اے ایس آئی محمد الیاس،اے ایس آئی محمد افتخار اور دیگر نے ملزم کو راولپنڈی سے گرفتار کر لیا اس موقع چیئرمین بلدیہ حضرو نزاکت خان،وائس چیئرمین نزاکت حسین،حاجی احسان خان،مینا بازار تاجران ے صدر ملک رفیق، علمائے کرام کثیر تعداد میں عوام تھانہ میں موجود تھے ایس ایس پی تیمور خان نے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ حضرو پولیس حاجی محمد اعظم اور انکی ٹیم نے گستاخ رسول کو گرفتار کر کے علاقہ کی پر امن فضاء کو خراب نہیں ہونے دیا ڈی پی او اٹک ندیم شہزاد بخاری اس کارکردگی پر پولیس ٹیم اس کارکردگی پر پولیس ٹیم کو انعام سے نوازیں گے اے ایس پی سرکل حضرو اظہر خان نے بھی پولیس کی اس کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ حضرو پولیس نے بروقت کاروائی کر کے ملزم کو گرفتار کیا جس کی وجہ سے علاقہ کا ماحول خراب نہیں ہوا علماء کرام اور تاجروں نے بھی بروقت کاروائی کر کے ملزم کو گرفتار کرنے پر حضرو پولیس خاص کر ایس ایچ او تھانہ حضرو حاجی محمد اعظم،سٹی چوکی انچارج زبیر حیات اور دیگر پولیس ٹیم کو خراج تحسین پیش کی ہے پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے جیل بھیج دیا ۔