فتح جنگ میں آل پاکستان فٹ بال ٹورنا منٹ 12 اپریل سے شروع ہو گا

فتح جنگ :فتح جنگ میں آل پاکستان فٹ بال ٹورنا منٹ کے انعقاد کیلئے ڈی سی اٹک کی سرپرستی میں آرگنائزنگ کمیٹی کی تشکیل مکمل ٹورنامنٹ کا افتتاح 12 اپریل کو ہوگا تفصیلات کے مطابق فتح جنگ میں سرکاری سرپرستی میں آل پاکستان فٹ بال ٹونامنٹ کے انعقاد کیلئے اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ وچئیرمین سپورٹس کمیٹی محمد سلیم راجہ کی نگرانی میں آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی جوکہ ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ نیازی کی سرپرستی میں کام کرے گی کمیٹی کے سرپرست چئیرمین میونسپل کمیٹی ملک عابد دائود،صدر بابائے سپورٹس قاضی گلزار حسین،نائب صدور سردار الماس خان،حاجی احمد نواز خان،سید وجائت شاہ،جنرل سیکرٹری ملک کامران خاکی،سیکرٹری مالیات ایاز خان بالڑہ،سیکرٹری اطلاعات وزیر علی حیدری،ٹیکنیکل ایڈوائزر پروفیسر محمد جاوید اور میڈیا ایڈوائزر ملک رفاقت اعوان ہونگے جبکہ ایگزیکٹو باڈی کے ممبران میں لالہ محمد اعظم،بابو محمد اعجاز،سجاد الہیٰ مرزا،نعیم جاوید (ایم سی) شامل ہیںٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح 12 اپریل بروز جمعہ شام 4 بجے سپورٹس سٹیڈیم فتح جنگ میں ہوگا ٹورنامنٹ میں پاکستان بھر سے فٹ بال کی بہترین ٹیمیں حصہ لیں گی فتح جنگ میں ہر سال اپنی مدد آپکے تحت فٹ بال کا میگا ایونٹ منعقد کیا جاتا ہے پہلی بار سرکاری سرپرستی میں اتنا بڑا ایونٹ منعقد ہونے جارہا ہے جسکا سہرا اسسٹنٹ کمشنر و چئیرمین سپورٹس کمیٹی محمد سلیم راجہ کے سر ہے ۔
