Sun
03
May
2026

پنڈی گھیب: ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پنڈیگھیب ڈاکٹر منظور حسین اور ڈپٹی کمشنر اٹک کی خصوصی ہدایات پرکارروائی کرتے ہوئے ڈرگ انسپکٹر عدنان اسلم نے تحصیل انتظامیہ کے ہمراہ عطائی ڈاکٹروں کے خلاف مہم میں موضع ملہوالہ،گنڈاکس ،احمدال،کمڑیال ،کھوڑ اور پنڈیگھیب شہرمیں مختلف کلینکس اور میڈیکل سٹورزچیک کیئے دوران چیکنگ معیار پر پورانہ اترنے والے دوکلینک سیل(Seal)کردیئے گئے اورچار کلینک کے چالان کئے گئے ڈرگ انسپکٹر نے مختلف جگہوں سے ادویات کے نمونہ جات لیئے اور مزید کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرول بورڈ (DQCB)اٹک کو بھجوا دیئے ڈی ڈی ایچ او پنڈیگھیب کا کہناہے کہ بلاامتیاز اس کاروائی میں مزید تیزی لائی جارہی ہے تمام عطائیوں کو انتباہ کیاجاتاہے کہ وہ فوری طور پر اپنے غیر قانونی کلینک بند کردیںاس سے قبل کہ قانون آپ کا دروازہ کھٹکھٹادے۔
