اٹک: محکمہ بہبودآبادی عوامی آگاہی کی مہم تیز کرے: سید یاور بخاری

اٹک :محکمہ بہبودآبادی سے متعلق ایک اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔جس کی صدارت ممبر صوبائی اسمبلی و چےئر مین پی اے سی سید یاور عباس بخار ی نے کی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) اٹک چوہدری عبد الماجد اور دیگر افسران نے شر کت کی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر اٹک ظفر اقبال رحمانی نے محکمے کی کارکر دگی کے متعلق بریفنگ دی۔بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب صوبے کی آبادی کنٹرول کر نے کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور اس میں سب سے اہم عوام الناس کے لیے چلا ئی گئی آگاہی مہم ہے جس کے ذریعے عوام کو زیادہ آبادی کے نقصانات سے آگاہ کیا جارہا ہے۔اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے ایم پی اے سید یاور عباس بخاری نے کہا کہ محکمہ بہبودآبادی عوامی آگاہی کی مہم تیز کرے اور اس ضمن میں اپنا بھر پور کر دار ادا کر ے۔