محکمہ ریونیو عوام کو زیادہ سے سہولیات مہیا کرے :عشرت اللہ نیازی

اٹک : ریونیو سے متعلق ایک اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز اور ریونیو افسران نے شر کت کی۔اجلاس میں ضلع بھر کے ریونیو معاملا ت کا جائزہ لیا گیا۔ڈی سی اٹک نے اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے کہا کہ محکمہ ریونیو کی یہ اہم ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو زیادہ سے سہولیات مہیا کرے اور اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات کر ے۔انہوں نے کہا کہ وہ ضلع بھر کے اراضی ریکارڈ سنٹرز کا دورہ کر رہے اور وہاں پر جاکر عوامی مسائل سن رہے ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ان سنٹرز پر آنے والے افراد کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے اور انہیں کسی بھی قسم کی شکایت کا مو قع نہ دیا جائے۔انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر اراضی ریکارڈ سنٹرز کا دورہ کر یں اور اس سلسلے میں رپورٹ ڈی سی آفس ارسال کر یں۔