اٹک:چھچھ محافظ کمیٹی کی ڈی پی او اٹک شہزاد ندیم سے ملاقات

اٹک :چھچھ محافظ کمیٹی کی ایکشن کمیٹی کی ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری ، ایس پی انو یسٹی گیشن تیمور خان سے خصوصی ملاقات، توہین رسالت کے مرتکب شخص کے خلاف مضبوط قانونی چارہ جوئی کا مطالبہ، سینئر قانون دان شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ نے توہین رسالت کے مرتکب شخص کے خلاف مو¿ثر کاروائی کے لئے قانونی پہلوو¿ں پر مشاورت دی اور مفت کیس لڑنے کا اعلان کر دیا دیگر سینئر وکلائ کی شمولیت سے پینل تشکیل دیا جائے گا تفصیلات کے مطابق چھچھ محافظ کمیٹی نے توہین رسالت کے مرتکب ملعون شخص کو کیفر کردار تک پہنچانے اور اس کے خلاف درج مقدمہ میں ہر قسم کے تعاون کے لئے عملی جد جہد کے لئے ایک ایکشن کمیٹی تشکیل دی اس کمیٹی کے اراکین میں سے نصیر خان جدون ،حاجی عارف حسین ، مولانا قمر الاسلام ، ڈاکٹر خالد بھٹی، مولانا محمد مسعود اختر ضیائ ،محمد عمران خان ، حاجی احسان احمد خان اور دیگر نے ایس پی انو یسٹی گیشن تیمور خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کرکے اس کیس کی تفتیش میں ہونے والی پیش رفت کے متعلق بات چیت کرتے ہوئے اپنی جانب سے کیس کی قانون کے مطابق مضبوط تفتیش اور مجرم کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیاایس پی تیمور خان نے وفد کے ارکین کو مکمل تعاون کایقین دلایا،وفد کے اراکین نے بعد ازاں ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری سے بھی ملاقات میں اسی مطالبہ کا اعادہ کیا جس کے جواب میں ڈی پی او اٹک نے چھچھ محافظ کمیٹی کے اس وفد کو یقین دلایا کہ اس کیس کی مکمل صاف و شفاف اورقانون و میرٹ کے مطابق تحقیق کی جائے گی، وفد کے اراکین نے اس کیس کے عدالتی مراحل کے بارے میں رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات پیش کرنے والے سینئر قانون داد شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ سے بھی ملاقات کی اور اس موقع پرسینئر وکلائ کے مضبوط پینل کی تشکیل پر بھی مشاورت کی گئی۔
