اٹک: ٹورسٹ طارق شگوری سیاحت کے فروغ کیلئے ہانگ کانگ پہنچ گئے 

اٹک : پاکستان کے معروف ٹورسٹ طارق شگوری شمالی علاقہ جات میں سیاحت کے فروغ کے لیے ہانگ کانگ پہنچ گئے اپنے پہلے بین الاقوامی دورے کے موقع پر وہ ہانگ کانگ کے علاوہ چین اور قطر کا بھی وزٹ کریں گے جہاں وطن عزیز میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے پریذنٹیشن پیش کریں گے تفصیلات کے مطابق اٹک سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیت بانی وچیئرمین شگور ی ٹریولز اینڈ ٹریکنگ کلب طارق شگوری نے شمالی علاقہ جات میں سیاحت کے فروغ اور سیاحوں کی سہولت کے لیے ایک منفرد ٹورسٹ میپ اردو اور انگلش میں مرتب کیا ہے ہانگ کانگ میں مقیم ضلع اٹک کے دوستوں کی خصوصی دعوت پر ہانگ کانگ پہنچ گئے ہیں جہاں پران کا شاندار استقبال کیا گیا دورہ ہانگ کانگ کے موقع پر وہ ہانگ کانگ ٹورزم بورڈ کی منیجمنٹ، پاکستانی قونصلیٹ کے عہدیداروں اور پاکستانی کیمونٹی کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔