جمعیت علمائے اسلام کے اٹک میں انتخابات مکمل

اٹک : جمعیتعلمائے اسلام اٹک کے انتخابات مکمل ، سید زرغون شاہ تحصیل اٹک کے امیر اور مولانا ابراہیم فانی جنرل سیکرٹری منتخب اس حوالے سے جنرل کونسل کا اجلاس جامعہ عبداللہ ابن زبیر پیپلز کالونی اٹک شہر میں زیر صدارت ضلعی ناظم انتخاب مولانا سید بادشاہ منعقد ہوا اجلاس میں قاضی خالد محمود قاری محمد اقبال مولانا عبداللطیف مولانا عبدالواحد قاری طارق محمود و دیگر شریک ہوئے تحصیل جماعت کے انتخاب کے موقع پر مولانا شیر زمان مفتی سید امیر زمان حقانی قاضی خالد محمود اور قاری محمد اقبال کی جماعتی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا اجلاس سے خطاب میں مولانا سید بادشاہ اور قاضی خالد محمود نے کہا کہ جمعیت علماءاسلام ایک مذہبی سیاسی جماعت ہے جو ملک بھر میں اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ کے لئے متحرک ہے اس مرتبہ ملک بھر میں چالیس لاکھ سے زائد افراد نے رکنیت سازی مہم میں حصہ لے کر جے یو آئی میں شمولیت اختیار کی انہوں نے کہا کہ ضلع اٹک میں بھی اس بار تین گنا زیادہ رکنیت فارم پر کئے گئے ہیں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں کارکنان اپنی مہم جاری رکھیں گے۔
