پنڈی گھیب:چیئرمین ملک عاطف کے زیر اہتمام آل پاکستان لمبی کبڈی کا اہتمام

پنڈی گھیب: آل پاکستان لمبی کبڈی کا یوسی چیئرمین میرا شریف ملک عاطف کے زیر اہتمام نواحی گائوں توت میں انعقاد کیا گیا ، جس میں پنجاب بھر اور خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا،تقریب میں ضلع بھر سے شائقین و سیاسی و سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر چیئرمین یوسی میرا شریف ملک عاطف نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک عاطف نے کہا کہ کبڈی کا انعقاد یوسی فنڈ نہیں بلکہ اپنی جیب اور دوستوں کے تعاون سے کروایا تاکہ لوگوں کو ثقافتی تفریح میسر ہو۔ میری کوشش ہو گی کہ ہر سال کبڈی کے مقابلوں کا اہتمام کیا جائے ۔