Thu
07
May
2026

اٹک :حکومت پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں محکمہ خوراک ضلع اٹک نے گندم خریداری سکیم کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق امسال گندم کی قیمت ایک ہزار 300 روپے فی من مقر ر کی گئی ہے اور ڈیلیوری چارجز بھی دئیے جائیں گے ضلع اٹک کیلئے اس سال گندم کا ٹارگٹ 2193 میٹرک ٹن ہے جس میں اٹک کیلئے 206 میٹر ک ٹن ، فقیر آباد 8 ، حسن ابدال 183 ، فتح جنگ 1047 ، پنڈی گھیب 60 اور کھنڈہ 689 میٹرک ٹن شامل ہیں ضلع اٹک میں خریداری گندم کیلئے 6 مراکز قائم کیے گئے ہیں جن پر خریداری کیلئے درخواستیں 17 اپریل تک صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک جمع کروائی جا سکتی ہیں زمینداروں کی سہولت کیلئے مرکز خرید پر گرد اوری لسٹ اور باقی تمام سہولتیں میسر کر دی گئی ہیں کاشتکاروں کی شکایت کے فوری ازالہ کیلئے ضلعی سطح پر کمیٹی قائم کر دی گئی ہے مزید معلومات کیلئے 0579316182 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
