بریڈنگ سیزن :ضلع اٹک کی تمام تحصیلوں میں شکار پرمکمل پابندی 

اٹک :بریڈنگ سیزن کے دوران ضلع اٹک کی تمام تحصیلوں میں ہر قسم کے شکار پرمکمل پابندی ہے ،بٹیر کا شکار 15اپریل سے 15اگست تک مکمل بند ہے ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف آفیسر منظور احمد،بٹیر کے شکار کے سیزن کے دوران لائسنس کے حامل شکاری زندہ بلاراسے شکار کر سکتے ہیں ٹیپ ریکارڈ یا کسی اور ڈیوائس سے بلارہ لگانا ممنوع ہے اور یہ غیر قانونی ہے ایسے طریقوں سے پرندوں کو دھوکہ دے کر شکار کرنے والوں سے کسی قسم کی رعائت نہیں برتی جائے گی بلاراکا لائسنس حاصل کرنے والے شکاریوں کو متنبع کیا جاتا ہے کہ وہ صرف زندہ بلارہ سے ہی شکار کا شوق پورا کر سکتے ہیں غیر قانونی طریقوں سے شکار کرنے والے شکاریوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور انکا غیر قانونی سامان ضبط کر لیا جائے گا ،ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف آفیسر نے بتایا کہ 2019میں گزشتہ تین ماہ کے دوران غیر قانونی شکار کرنے والے شکاریوں کو تین لاکھ سے زائد جرمانہ کیا جا چکا ہے۔