وطن عزیز کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں:ملک ریاست سدھریال

فتح جنگ:سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 4حاجی ملک ریاست سدھریال نے کہا ہے کہ وطن عزیز کے دفاع اور استحکام کیلئے ہر قسم کی جانی و مالی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں شاہین فریٹ نے گزشتہ ماہ ہنگامی صورتحال کے دوران کارکنوں کی کاوشوں سے پاکستان ائیر فورس کو بروقت اور بغیر کسی اضافی چارجز کے آئل فراہم کیا جوشاہین فریٹ کیلئے قابل فخر ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے محمود کوٹ میں شاہین فریٹ کے محنت کشوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر محمود کوٹ شاہین فریٹ کے منیجر ملک عاقل ،کونسلر انس عزیز اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔انھوں نے کارکنوں کوخراج تحسین پیش کی جن کی محنت اور کاوشوں سے شاہین فریٹ کو ائیر فورس کی جانب سے دیا گیا ٹاسک بروقت پورا کیا گیا شاہین فریٹ سروسز کونے کوئٹہ،سرگودھا ،رسالپور،چکڑالہ ،لاہور فیصل آباد،راجن پور ،حافظ آباد ،ملتان،جیکب آباد ائیر بیس پر آئل کی فراہمی کی ذمہ داری سونپی گئی تھی جو عاقل احمد ملک منیجر کی نگرانی میں کارکنوں نے بھرپور محنت سے بروقت پوری کی احسن طریقے سے ذمہ داریاں ادا کرنے پر ائیر فورس کی جانب سے شاہین فریٹ کی خدمات کو سراہتے ہوئے خصوصی شیلڈ اور حسن کارکردگی کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ملک ریاست سدھریال نے پاکستان کی بقاءسلامتی استحکام ترقی اور خوشحالی کیلئے ہم ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں ۔ ان شاءاللہ جب بھی ملک کو ہماری ضرورت پڑی ہماری جان و مال سب کچھ وطن عزیز پاکستان کیلئے حاضر ہے شاہین فریٹ کے کارکن پاکستان کی بھرپور خدمت کر رہے ہیں ملک و قوم کی خدمت کے اس مشن کو جاری رکھیں گے ۔