علاقہ نلہ کے کئی دیہاتوں میں نئے ٹرانسفارمرز کیلئے سروے مکمل

فتح جنگ: گرمیوں کی آمداور بجلی کی کم وولٹیج کے پیش نظر مشیر وزیر اعظم ملک امین اسلم کی خصوصی ہدایت پر علاقہ نلہ کے کئی دیہاتوں میں نئے ٹرانسفارمرز کیلئے واپڈا کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ نے سروے مکمل کر لیا نئے ٹرانسفارمر کیلئے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سابق امیدوار صوبائی اسمبلی اکبر خان تنولی ،چیئرمین یو سی دھریک رفعت حیات خان بالڑہ ،چوہدری طلعت مسعود حصار،بلال خان باہتر،اویس خان اور ظہیر احمد حسن ابدال کی کاوشیں قابل ستائش ہیں مقامی لیڈروں کی کاوش سے میرا ،نچلا باہتر ،پیرو شاہی ،اپر باہتر اور دیگر کئی علاقوں کا سروے مکمل کر لیا گیا ۔ جہاں بہت جلد نئے بجلی کے پول اور ٹرانسفارمر نصب کر دیے جائیں گے اہل علاقہ نلہ نے عوام کی محرومیوں کے ازالہ پر مشیر وزیر اعظم ملک امین اسلم کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
