Sun
17
May
2026

فتح جنگ:فتح جنگ ،رکشہ ڈرائیوران ایکشن ،از خود کرائے ڈبل کر لئے ،مرکزی چوک سے سول ہسپتال تک کرایہ دس روپے سے بیس روپے بڑھا دیا ۔ڈی ایس پی ٹریفک اور دیگر حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق فتح جنگ میں رکشہ ڈرائیوروں نے انت مچا دی گزشتہ روز ایم پی اے کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کرنے کے بعد از خود نوٹس لیتے ہوئے کرائے دوگنا کر لئے فتح جنگ مرکزی چوک سے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا کرایہ دس روپے فی سواری تھا جس بڑھا کر اب بیس روپے کر دیا جب پٹرول کی قیمت 112روپے فی لیٹر تھی اس وقت بھی کرایہ دس روپے تھا لیکن اب فی لیٹر سو روپے سے کم ہے لیکن رکشہ ڈرائیوروں نے از خود کرایوں میں اضافہ کر کے عوام کیلئے مشکلات بڑھا دی ہیں عوامی حلقوں نے ڈی ایس پی ٹریفک ،سیکرٹری آر ٹی اے اور دیگر متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
