Wed
06
May
2026

مٹھیال:ٹریفک حادثات میں پانچویں کلاس کے طالبعلم سمیت دو افراد جاں بحق سلیمان آباد تحصیل جنڈ کے رہائشی مسمی اورنگزیب کا بیٹا مٹھیال کے ایک نجی سکول میں پانچویں کلاس میں زیر تعلیم تھا چھٹی کے بعد گھر جاتے کوسٹر سے اترتے ہوئے گر کر زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر مقامی ہسپتال لیجا یا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکا اور چل بسا جبکہ دوسرے واقعے میں مٹھیال ڈھوک مرمکی کا رہائشی خالد نامی نوجوان جو ڈرائیونگ کرتا تھا جہلم دینہ کے قریب دوگاڑیوں میں تصادم کی نتیجہ میں جاں بحق ہو گیا اچانک حادثاتی موت کی خبر پر علاقہ میں کہرام مچ گیا ہر آنکھ اشکبار تھی دونوں جاں بحق افراد کو گرشتہ روز اپنے اپنے آبائی گائوں میں دن 11بجے نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔
