تعلیمی میدان میں پرائیویٹ اداروں کا کردار اہم ہے:سردار افتخار خان

فتح جنگ :بچوں کو معیاری تعلیم دینے میں پرائیویٹ ادارے اہم کردار ادا کر رہے ہیں حکومت کو چائیے کہ پرائیویٹ اداروں کو ذیادہ سے ذیادہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ ہماری آنے والی نسلیں زیور تعلیم سے آراستہ ہوسکیں ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی سردار افتخار احمد خان نے ہوپ سکول کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چئیرمین میونسپل کمیٹی فتح جنگ ملک عابد دائود،پرائیویٹ سکولز ایسویسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے صدر ابرار احمد خان ،صدر مرکزی انجمن تاجران ملک محمد تاج،پروفیسر اشتیاق احمد ندیم،ملک محمد علی ،ماسٹر ریاض گھگڑ ،اعجاز احمد خان کے علاوہ علاقہ بھر کے معززین موجود تھے سردار افتخار احمد خان نے کہا کہ اکیلی حکومت کچھ نہیں کر سکتی اگر ہم نے اپنا معیار تعلیم بہتر بنانا ہے تو پرائیویٹ شعبے کی حوصلہ افزائی کرنی ہے انہوں نے بورڈ میں نمایاں پوزیشنیں لینے پر ہوپ سکولز کی ایڈمنسٹریشن اور اساتذہ کرام کو مبارکباد پیش کی انہوں نے کہا کہ بطور تحصیل ناظم بھی میں نے علاقے میں تعلیم کے فروغ کیلئے کام کیا اپنی قیمتی زمین پر لڑکیوں کا کالج بنوایا بچیوں کیلئے ہائی سکول بنائے ان شاء اللہ جس طرح عوام نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے مجھے ایم پی اے بنوایا میں انکے حقوق کیلئے اسمبلی میں بھر پور آواز اُٹھائونگا اور علاقے میں معیاری تعلیمی ادارے بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرونگا آخر میں بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے ادارے کے ڈپٹی ڈرائریکٹر ملک نثار نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔