فتح جنگ :دو کاروں کے درمیان تصادم،ایک جاں بحق ،دو زخمی

فتح جنگ :فتح جنگ ترنول روڈ پر دو کاروں کے درمیان تصادم،ایک جاں بحق ،خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق فتح جنگ ترنول روڈ پر حطار چیک پوسٹ کے قریب فتح جنگ سے جانے والے آلٹو کار کو مخالف سمت سے آنے والے کرولا کار نے ٹکر مار دی ۔حادثے کے نتیجے میں منظور ،اعجاز اور نازیہ دختر منطور شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال فتح جنگ پہنچایا گیا جہاں منظور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ اعجاز کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئی اور نازیہ اور اعجاز کو ان کی نازک حالت کے پیش نظر اسلام آباد ریفر کر دیا گیا متوفی منظور کی میت ضابطے کی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی پولیس تھانہ فتح جنگ نے حادثے کے مرتکب ڈرائیور کے خلا ف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔