Fri
08
May
2026

فتح جنگ :غیر معیاری سلنڈ ر لگانے والے گاڑی ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ فتح جنگ کے اے ایس آئی محمد سجاد نے فورڈ ویگن نمبری RIS3819کو روک کر پڑتال کی توویگن کی سیٹ کے نیچے دو سی این جی سلنڈ ر نصب تھے مذکورہ گاڑی کے ڈرائیور فیصل رشید ولد خوشحال ساکن پنڈی سرہال تحصیل جنڈ ضلع اٹک سے اوگرا یا کسی بھی اتھارٹی کا سرٹیفیکیٹ طلب کیا گیا جو ڈرائیور پیش نہ کر سکا پولیس نے غیر معیار سلنڈ ر لگانے پر ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
