فتح جنگ: غفلت سے گاڑی چلانے پر ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج 

فتح جنگ :تیزر فتاری اور غفلت سے گاڑی چلانے خطر ناک لوڈنگ کرنے والے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔فتح جنگ سرکل کے تھانہ نیو ائیر پور ٹ کے اے ایس آئی محمد عمران نے سوزوکی پک نمبری RiT1555جس کو ڈرائیور منصب محمود ولد محبوب سکنہ سوک تحصیل فتح جنگ ضلع اٹک چلا رہا تھا تیز رفتاری اور غفلت سے ڈرائیونگ کر رہا تھااور گاڑی پر لوہے کے دروازے وغیرہ لوڈ کر رکھے تھے پولیس نے غفلت تیز رفتاری اور خطر ناک ڈرائیونگ کے الزام میں ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے