پی ٹی آئی حسن ابدال کی چوہدری جمشید گروپ کی کامیابی پر مبارکباد

حسن ابدال:چوہدری جمشید اختر اور ان کی ٹیم کی کامیابی حسن ابدال کے تاجروں کی کامیابی ہے۔پی ٹی آئی جمہوریت عمل پر یقین رکھتی ہے اور مرکزی انجمن تاجران کے نو منتخب صدر چوہدری جمشید اختر اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سٹی صدر شومی خان۔سٹی جنرل سیکرٹری افتخار احمد مغل ایڈوکیٹ اور فرخ خان جدون ے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ چودھری جمشید اختر اور ان کی پوری ٹیم نے تاجروں کی بے مثال خدمت کی ہے یہی وجہ ہے کہ آج انتخابات میں حسن ابدال کی تاجر برادری نے ایک مرتبہ پھر ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے اور انہیں کامیاب کروا کر ان سے اپنی یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا ہر ورکر جمہوری عمل پر یقین رکھتا ہے اور ہم تاجروں کے اس فیصلے پر ان کے ساتھ ہیں اور چوہدری جمشید اختر اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اس امید کا اظہار کرتے ہیں کہ آنے والے دور میں وہ تاجروں کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے اور ان کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔
