ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اٹک کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جنڈ کا دورہ 

جنڈ : چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان نے اسسٹنٹ کمشنر جنڈ کے ہمراہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرنے کے علاوہ ہفتہ غذائیت کے حوالے سے لگائے گے خصوصی ڈیسک پر عملہ سے بریفنگ لی انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم صوبائی وزیرصحت و سیکرٹری صحت اور مقامی ایڈمنسٹریشن خصوصا ڈی سی او اٹک کے تعاون و راہنمائی کے نتیجہ میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جنڈ ایک بہترین ہسپتال کے طور پر کام کر رہا ہے زچہ بچہ کے مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے ایک طویل عرصہ کے بعد یہاں گائناکالوجسٹ کی تعیناتی عمل میں لائی گی ہے اور انشاءاللہ مزید اقدامات کے بعد اس ہسپتال کا شمار بہترین تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں ہو گا عوامِ علاقہ شعبہ صحت و ہسپتال سٹاف سے تعاون کریں تاکہ مل جل کر علاج معالجہ کی سہولیات میں مزید بہتری لائی جا سکے۔