اٹک : سالانہ میلاد مصطفی اور جلسہ دستار فضیلت تقریب 14 اپریل کو ہو گی 

اٹک : سالانہ میلاد مصطفی اور جلسہ دستار فضیلت کے سلسلے میں خصوصی تقریب 14 اپریل بروز اتوار بعد از نماز مغرب حسن ابدال سے ملحقہ جامعہ محمدیہ فیض القرآن خودہ شریف میں زیر نگرانی ناظم ادارہ ہذا علامہ زاہد محمود صدیقی منعقد ہوگی تقریب کے مہمان خصوصی پیر طریقت علامہ پیر محمد عمران ابدالی اور سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوثیہ مہریہ اتمان آباد پیر زاہد حسین سرکار ہون گے۔تقریب میں مبلغ اسلام خطیب پاکستان علامہ جعفر قریشی اور علامہ وقار احمد ہزاروی خصوصی خطاب فرمائیں گے جبکہ معروف نعت خواں گل تعارف نقشبندی اور دیگر نعت خواں حضرات سرکار مدینہ کے حضور گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کریں گے۔جامعہ محمدیہ فیض القرآن خودہ شریف کی جانب سے تمام انتظامات مکمل کیے جا چکے ہیں جبکہ اہل اسلام کو تقریب میں شرکت کی دعوت عام دی گئی ہے۔