اٹک:مٹی کا تودہ گرنے سے مزدور کی ٹانگ ٹوٹ گئی

اٹک:اٹک کے گنجان آباد تجارتی مرکز مینا بازار میں تعمیراتی کام کے دوران تہہ خانہ کی کھدائی کرتے ہوئے مٹی کا تودہ گر گیا جس میں 65 سالہ محنت کش حق مراد دب گیا اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 ٹیمیں فوراً موقع پر پہنچ گئیں حادثہ میں مزدور کی ٹانگ ٹوٹ گئی تاہم مزدور کو مٹی سے بحفاظت نکالنے کے بعد طبی امداد دے کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا گیا یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل اے اٹک محمد عاطف نے اٹک میں تجاوزات کا 60 فیصد خاتمہ کر دیا تھا رات 2 بجے تک وہ اکیلے گھوم کر تجاوزات کی نشاندہی کر کے اسے اپنی نگرانی میں دوسرے روز ختم کراتے تھے سیاسی بنیادوں پر تحریک انصاف کی طاقتور شخصیت نے ان کا تبادلہ کرا دیا اور ان کی جگہ خاتون اسسٹنٹ کمشنر تعینات ہوئی ہیں جنہیں تجاوزات اور کسی بھی مسائل سے کوئی سرو کار ہیں خاتون ہونے کے ناطے مردوں کی اکثر اوقات تذلیل بھی کرنا ان کے فرائض میں شامل ہے اسی وجہ سے سابق اے سی محمد عاطف کے دور میں ختم کی گئی تجاوزات دوبارہ قائم کر دی گئی ہیں بلکہ بعض تجارتی مراکز میں اس میں اضافہ بھی کر دیا گیا ہے اسی کے سبب ریسکیو 1122 کے عملہ کو اپنی گاڑیاں مینا بازار میں داخل کرنے میں انتہائی دقت اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور ریسکیو آپریشن میں انہیں شدید مشکلات پیش آئیں۔
