فتح جنگ : تھانہ باہتر پولیس نے منشیات کی بڑی کھیپ پکڑ لی

فتح جنگ : پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف اہم کارروائی،  تھانہ باہتر پولیس نے منشیات کی بڑی کھیپ پکڑلی، منشیات خیبر پختونخواہ سے پنجاب سمگل کی جارہی تھی۔ منشیات سمگلنگ بین الصوبائی گروہ کی معروف لیڈی اسمگلر سمیت دو ملزم گرفتار کر لیے گئے تفصیلات کے مطابق باہتر پولیس نے تلاشی کے دوران لاہور نمبر کی کرولاایکس ایل آئی کار کے مختلف خانوں سے18کلوسے زائد منشیات برآمدکر لیا ، منشیات گاڑی کے خفیہ خانوں میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی تھی،ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے ایس ایچ او تھانہ باہتر سمیت کارروائی میں حصہ لینے والے تمام ملازمین کو شاندار کارروائی پر کارکردگی کو سراہا۔