پولیو مہم کے دوران انتظامیہ کیساتھ مکمل تعاون کریں: ڈاکٹر منصور الحق

فتح جنگ:وطن عزیز کو پولیو سے پاک کرنے کیلئے عوام اور سماجی تنظیمیں حکومت کا ہاتھ بڑھائیں پولیو مہم کے دوران شہر بھر میں پولیو کی ٹیمیں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی ان خیالات کا اظہار ایم ایس فتح جنگ ڈاکٹر منصورالحق کی قیادت میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا اجلاس میں سماجی تنظیموں کی نمائندگی انجمن بہبود مریضاں فتح جنگ کے صدر ملک رفاقت اعوان نے کی چیف ایگزیکٹوآفیسر ہیلتھ اٹک ڈاکٹر محمد سہیل اعجاز اعوان کی ہدایت پر پوری تحصیل فتح جنگ میں یونین کونسل پولیو اپرگیشن کمیٹی کی میٹنگ ہوئی جس میں اربن 1 اور اربن2 کے یوسی ایم او اور ایریا انچارج ،سوشل ویلفئیر آفیسر نے شرکت کی اجلاس کو تحصیل سینٹری انسپکٹر محمد جاوید اقبال نے پولیو کے بارے میں بریفنگ دی اس موقع پر انجمن بہبود مریضاں کے صدر ملک رفاقت اعوان نے پولیو مہم کو کامیاب کرانے کیلئے اپنی تنظیم کی طرف سے بھر پور تعاون کی یقین دھانی کرائی اور کہا کہ اپنے وطن کو اس موذی مرض سے نجات دلانے کیلئے ہم انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے اور لوگوں کو اپنے بچوں کو قطرے پلانے کیلئے قائل کریں گے ۔
