رینجرز کی یونیفارم پہن کر وارداتیں کرنےوالے بین الاضلاعی ڈکیت نعیم گروپ گرفتار

اٹک :اٹک پولیس نے رینجرز کی یونیفارم پہن کر وارداتیں کرنے والے بین الاضلاعی ڈکیت نعیم گروپ کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لوٹی ہوئی رقم ، طلائی زیورات اور اسلحہ برآمد کر لیا تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے اپنے دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ اٹک پولیس نے ڈکیتی کی سنگین وارداتوں میں ملوث 5 رکنی نعیم گینگ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے لوٹی ہوئی نقد رقم 9 لاکھ روپے ، 13 تولے طلائی زیورات جن میں 5 ہار سیٹ ، 2 انگوٹھیاں ٹاپس ، نتھلی ، بالیاں طلائی زیورات ، 2 کلاشنکوف معہ 10 گولیاں ، ایک پسٹل 30 بور ، 2 موبائل اور رینجرز کی یونیفارم برآمد کر لیے ڈی پی او نے بتایا کہ سال 2018ء میں تھانہ صدر کی حدود میں ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں ملزمان نے رینجرز کا یونیفارم استعمال کرتے ہوئے 14 لاکھ 33 ہزار روپے اور طلائی زیورات لوٹ لیے جس پرنوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سی آئی اے فیاض الحق اور ڈی ایس پی صدر ضیغم عباس کی زیر نگرانی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس میں ایس ایچ او صدر اٹک عابد علی، ایس ایچ او تھانہ باہترجاوید اقبال،انچارج آئی ٹی جہانزیب خان، سب انسپکٹر نعیم شاہ، اے ایس آئی سجادعلی اورہیڈ کانسٹیبل سیف الرحمان شامل تھے جنہوں نے انتہائی محنت اور جانفشانی سے کام کرتے ہوئے اس خطرناک گینگ کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے قبضہ سے لوٹی ہوئی نقد رقم، طلائی زیورات ، اسلحہ اوررینجر کی یونیفارم برآمد کرلی ڈی پی او نے سماج دشمن عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو وارننگ دیتے ہوئے خبردار کیا کہ وہ اپنی منفی سرگرمیاں ترک کردیں یا یہ علاقہ چھوڑ کر چلے جائیں کیونکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ان کا نصب العین ہے پریس کانفرنس میں پی آر او طاہر اقبال ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، جنرل سیکرٹری سید قمر الدین ، سینئر وائس چیئرمین شہزاد انجم بٹ ، ڈپٹی چیئرمین طاہر نقاش ، سیکرٹری تقریبات رضوان عالم اعوان ، بانی چیئرمین الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن لالہ محمد صدیق ، سید فاروق حسن بخاری ، جنرل سیکرٹری لیاقت عمر ، جاوید کشمیری ، ڈاکٹر عبدالوحید خٹک ، محمد عمران زاہد ، ندیم حیدر ، ولید احمد اور دیگر موجود تھے ڈی پی او نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 5رکنی نعیم گینگ کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لوٹی گئی رقم زیورات اور اسلحہ برآمد کر لیاملزمان رینجرز کی وردی پہن کر وارداتیں کرتے تھے اور انہوں نے دوران تفتیش اٹک کے علاوہ سہالہ ، کلر سیداں ، کوٹلی ستیاں،مری اور راولپنڈی میں ڈکیتی کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ملزمان کے خلاف ڈھوک منظور داخلی بریار کے رہائشی شیر احمد خان ولد منظور الہی نے 29 دسمبر 2018 کو تھانہ صدر اٹک میں زیر دفعہ 171/412/395ت پ کے تحت مقدمہ درج کرایا ملزمان میں نعیم خان ولد عظیم خان اعوان سکنہ ڈھیری چوہان اٹک ، عامر شہزاد ولد احمد خان پٹھان سکنہ ڈھیری چوہان حال محلہ گل آباد نزد جمیل ٹاو?ن ماڑی موڑ ، محمد عاشق ولد عبدالرحمان اعوان سکنہ میرا چراہی اڈیالہ روڈ راولپنڈی ، محمد شبیر ولد جمعہ خان سکنہ سنی کوٹ تحصیل وضلع مظفر آباد آزاد کشمیر ، محمد یوسف ولد عزیز اللہ گجر سکنہ سنی کوٹ مظفر آباد آزاد کشمیر جو اس وقت پولیس کی حراست میں عدالتی ریمانڈ پر ہیں نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ ملزمان ملک محمد عاشق،نعیم خان نے اس مقدمہ کے علاوہ تھانہ اٹک سٹی میں اکتوبر 2017 میں دفتر اخوت میں ڈکیتی کی واردات کی ، ملزم نے تھانہ سہالہ نیشنل بنک میں ڈکیتی ، تھانہ ائیر پورٹ ضلع راولپنڈی میں گھر میں ڈکیتی ، تھانہ کلر سیداں میں بنک ڈکیتی اور روڈ ڈکیتی ، تھانہ مری میں روڈ ڈکیتی کی واردات ، تھانہ کوٹلی ستیاں میں گھر میں ڈکیتی ، تھانہ کھرال ضلع اسلام آباد میں گھر میں ڈکیتی اور اسلحہ کی نوک پر مہران گاڑی چھینی ، ملزمان کے قبضہ سے لوٹی گئی رقم مبلغ 9لاکھ روپے،طلائی زیورات5عدد مکمل ہار سیٹ،2عدد انگوٹھیاں زنانہ ,ٹاپس 1جوڑی،نتھلی بالیاں کل وزنی تقریبا 13تولے،2عدد کلاشنکوف معہ 10ضرب روند ،1عدد پسٹل 30بور مسروقہ بازیافتہ،2عدد موبائل فون از قسمHUAWEI،یونیفارم رینجرز برآمد کر لیے گزشتہ سال 29 دسمبر کو تھانہ صدر کی حدود میں ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں ملزمان نے رینجرز کی وردی کا استعمال کرتے ہوئے14لاکھ33ہزار روپے اور طلائی زیورات لوٹ لیے جس پر ڈی پی اواٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے خصوصی نوٹس لیتے ہوے ڈی ایس پی سی آئی اے فیاض الحق اور ڈی ایس پی صدر اٹک ضیغم عباس کی زیر نگرانی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جس میں ایس ایچ او صدر اٹک عابد علی ایس ایچ او تھانہ باہتر جاوید اقبال انچاج آئی ٹی جہانزیب خان ،ایس آئی نعیم شاہ،اے ایس آئی سجاد علی اوہیڈ کانسٹیبل سیف الرحمٰن شامل تھے جنہوں نے شبانہ روز محنت اور لگن سے اس 5رکنی خطر ناک گینگ کو ٹریس کرکے انہیں گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے لوٹی گئی رقم مندرجہ بالا ودیگر زیورات اور اسلحہ معہ یونیفارم رینجرز برآمد کر لیا اس موقع پر اہلیان علاقہ و مدعی مقدمہ نے اٹک پولیس کا شکریہ ادا کیا ڈی پی اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے اٹک کی عوام کو اپنے خصوصی پیغام میں یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ اٹک پولیس ان کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر دم تیا ر ہیں اور کسی کو امن عامہ میں خلل ڈالنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔