Fri
15
May
2026

اٹک: 14 ویں سالانہ محفل حمد و نعت و روحانی اجتماع بعدازنمازعصر جامعہ مدنیہ میں ہوگا تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے تفصیلات کے مطابق ملک کی معروف دینی درسگاہ جامعہ مدنیہ خانقاہ مدنی اٹک میں 14 ویں سالانہ عظیم الشان محفل حمد ونعت وروحانی اجتماع آج (ہفتہ )بعدنمازعصر زیرسرپرستی سجادہ نشین خانقاہ مدنی پیرطریقت مولاناقاضی محمد ارشدالحسینی منعقد ہورہاہے جس میں معروف قاری القرائ حمادانورنفیسی ، صدربزم حسان عزیزالرحمان شاہ ،سیداعجازشاہ کاظمی ،مولاناعبدالقیوم حقانی ،عالم باعمل مولانامفتی محمدحسن اور دیگر شعرائے کرام واکابرین علمائے کرام تشریف لارہے ہیں پروگرام کنوینئر صاحبزادہ مولاناقاضی محمد اسجد الحسینی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اجتماع کے سکیورٹی سمیت تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔
