جشن بہاراں فٹبال ٹور نامنٹ اٹک کواٹر فائنل مرحلے میں داخل 

اٹک :جشن بہاراں فٹ بال ٹور نامنٹ اٹک کواٹر فائنل مرحلے میں داخل ہو گیا یہ ٹور نامنٹ چیئر پرسن ضلع کونسل اٹک ایمان طاہر کے تعاون سے منعقد کیا گیا ہے ٹورنامنٹ 31 مارچ سے شروع ہوا ٹور نا منٹ میں 28 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جس کے چیف آرگنائزر ڈی ایف او اٹک سید کامران کاظمی ہیں ٹورنامنٹ چیئر مین شاہد حسین ، صدر محمد طفیل ، نائب صدر ظفر اقبال ، سیکر ٹری نیئرالاسلام اور میڈیا ایڈوائزر جاوید اختر اعوان ہیں ٹورنا منٹ کمیٹی میں نوید اقبال ثاقب ، صدیق الرحمن ، شیخ عمیر ، مدثر ، بابر ، اسد ، سلمان ، کاشف اور ملک ابرار شامل ہیں اس ٹورنامنٹ کا فائنل رواں ماہ ہی ہو گا۔