اٹک :پولیس کی سماج دشمن عناصر کےخلاف کارروائیاں،18 گرفتار

اٹک : اٹک پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف مختلف کاروائیوں میں18ملزمان گرفتارمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کر کے2860گرام چرس،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کر کے 1کلاشنکوف معہ متعدد روند1پسٹل 30بور معہ متعدد روند،جوئے کی محفل کو اجاڑکر کل مالیتی رقم 114360قبضہ میں لے لی تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایت پر سب انسپکٹر تھانہ اٹک خورد محمد یونس نے محمد رئیس ولد خوشحال خان سکنہ مرزائے کلے ڈاکخانہ سدہ تحصیل ایف آر کرم ضلع کرم ایجنسی سے 1100 گرام چرس ، سب انسپکٹر تھانہ حضرو یونس خان نے نزد ویٹرنری ہسپتال غورغشتی سے بدنام زمانہ منشیات فروش محمد ایوب ولد مرسلین ساکن غورغشتی سے 1300 گرام چرس ، اے ایس آئی تھانہ پنڈی گھیب منور خان نے زیر دفعہ 457/380/411 ت پ میں گرفتار ملزم ارشد محمود ولد ممارز خان ساکن میانوالہ سے دوران تفتیش واردات میں استعمال ہونے والی کلاشنکوف اور گولیاں برآمد کر کے مزید مقدمہ درج کر لیا ، سب انسپکٹر تھانہ صد ر اٹک نعیم شاہ نے صغیر علی ولد امین الدین گجر سکنہ محلہ مہریہ موسیٰ حضرو سے پسٹل 30بور معہ گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔