پنڈی گھیب:سہیل کمڑیال کی کاوش،پی او ایل ملازمین بحال

پنڈی گھیب:ملک سہیل کی کوششیں رنگ لے لائیں ،پی او ایل کھوڑ کے دھرنے میں شرکت کرنے والے تمام تمام ملازمین بحال کر دیئے گئے ، میرا جینا مرنا غریبوں کے لیے ہے ،عوام علاقہ کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرونگا ،ان خیالات کا اظہار حلقہ این اے 56 کے ایم این اے ملک سہیل خان کمڑیال نے کھوڑ کے مزدوروں کے وفد اور معززین علاقہ ،کھوڑ میں اپنے گروپ کے رہنما ٹھیکیدار محمد حفیظ ،راجہ محمد ارشد اور عدنان دانی سے اپنے آبائی گائوںں کمڑیال ہائوس میں ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کافی دنوں سے پی او ایل کمپنی کے اعلیٰ حکام سے کمپنی سے نکالے گئے کنٹریکٹ مزدوروں کے حق کے لیے بات چیت جاری تھی جس پر پی او ایل کمپنی کے اعلی حکام نے ہمارے مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے مزدوروں کو حق دلایا۔ انشاءاللہ آئندہ بھی مزدوروں کیساتھ بھرپور تعاون کرتے ہوئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔