اٹک :جی ٹی روڈ پر بس اور ٹرک میں تصادم ، 4 افراد شدید زخمی 

اٹک :جی ٹی روڈ کامرہ کینٹ کے قریب بس اور ٹرک میں تصادم ، 4 افراد شدید زخمی ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ کامرہ کینٹ پر مسافر بس پشاور کی طرف جا رہی تھی کہ اچانک بس آگے جاتے ہوئے ٹرک سے جا ٹکرائی حادثہ ڈرائیور کو نیند کے غلبہ کی وجہ سے رونما ہوا جس کے نتیجہ میں 4 افراد شوکت علی ، دلاور خان ، غلام عباس اور شوکت شاہ شدید زخمی ہو گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو 11 حضرو کا عملہ فوراً موقع پر پہنچ گیا اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو منتقل کر دیا گیا ۔