اٹک: فوارہ چوک سے ستار چوک کے دونوں اطراف تجاوزات

اٹک :فوارہ چوک اٹک شہر سے لے کر ستار چوک کے دونوں اطراف کے فٹ پاتھوں پر دکاندار وں نے ناجائزتجاوز کر کے راہگیروں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے جبکہ میونسپل کمیٹی اٹک کا عملہ خوب خرگوش کے مزے لے رہا ہے اس کے علاوہ مینا بازار میں بھی دکانداروں نے گلیوں میں اپنے موٹر سائیکل کھڑ ے کر کے راستہ بہت تنگ اور دشوا ر کر دیا ہے رہی سہی کسر چھاپڑا فروشوں نے نکال دی ہے جنہوں نے خود ساختہ مینابازار میں نا جائز تجاوز کر کے خریداری کیلئے آنے والی خواتین کیلئے مزید مشکلات پید ا کردیں اٹک شہرکی عوام نے ڈی سی او عشر ت اللہ خان نیازی اور ڈی پی او سید ندیم شہزاد بخاری سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سنگین عوامی مسئلہ کا فوری نوٹس لیں اور اصلاح احوال کے احکامات صادر فرما کر فٹ پاتھوں پر چلنے والوں اور مینابازار میں خریداری کی غرض سے آنے والی خواتین کی عصمت دری ہونے سے بچایا جائے ۔
