بابا گرونانک نے انسانیت اور محبت کا پیغام دیا ہے : ملک امین اسلم

اٹک :بابا گرونانک نے انسانیت اور محبت کا پیغام دیا ہے جس پر عمل کرکے خطے میں امن اور سلامتی کا ماحول پیدا کیا جا سکتا ہے سدھو کی ایک جپھی نے وہ کام کردیا جو آج تک جنگیں بھی نہ کر سکیں عمران خان نفرتوں کے خاتمہ اور محبتوں کی تقسیم کی پالیسی پر یقین رکھتا ہے آپ محبت کا ایک ہاتھ بڑھائیں ہم اس سے بڑھ کر آپکو محبت دیں گے ان خیالات کا اظہار گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال میں جاری میلہ بیساکھی کے موقع پر مرکزی تقریب رسم بھوگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کیا تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری آفتاب جہانگیر اور پنجاب اسمبلی میں چیئرمین اکاؤنٹس کمیٹی ٹو یاور بخاری بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک امین اسلم نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مکمل آزادی کے ساتھ رہنے اور جینے کا حق حاصل ہے ننکانہ صاحب کے گردونواح میں 25 سو ایکڑ زمین و اگزار کرا کر ننکانہ صاحب کے نام منسوب کردی گئی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ تمام مذاہب کو مذہبی رسومات کے لئے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا سکیں عمران خان خطے میں امن اور محبت پھیلانے کی پالیسی پر گامزن ہیں اور ہماری طرف جو بھی محبت کا ایک ہاتھ بڑھایا جائے تو ہم اس سے بڑھ کر جواب میں محبت دیں گے پنجاب اسمبلی میں چیئرمین اکاؤنٹس کمیٹی یاور بخاری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب ظلم کے خلاف یکجا ہیں اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں کرتار پور سے ننکانہ صاحب تک کوریڈور بنانے کا عزم کر رکھا ہے تاکہ دونوں مقدس مقامات کے درشن کرنے والے یاتریو ں کو آسانی ہو بھارت سے آنے والے جتھہ لیڈر سردار اوتار سنگھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بابا گرو نانک پاکستان میں پیدا ہوئے یہی وجہ ہے کہ یہ دھرتی ہمارے لئے مقدس اور عقیدتوں کا مرکز ہے دنیا بھر میں اس مقدس دھرتی کے خلاف کوئی بھی آواز بلند ہو تو اس کا جواب دینا ہم سب سکھ مذہب کے ماننے والے بھی اپنا فرض سمجھتے ہیں مودی اقتدار کی خاطر آج سکھوں کے پاؤں پکڑ رہا ہے مگر 1978 میں ہمارے جن سکھوں کو شہید کیا گیا آج تک ہمیں ان کا انصاف نہیں مل سکا ہم اس ظلم کی داستان کو کبھی بھول نہیں سکتے چیئرمین پنجابی سکھ سنگت سردار گوپال سنگھ چاولہ نے کہا کہ کرتار پور بارڈر کھولنے کا فیصلہ ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور عمران خان کی اس کاوش کو تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا سکھ مسلم دوستی کبھی الگ نہیں کی جا سکتی یہ سرزمین ہمارے لیے مکہ اور مدینہ کی طرح مقدس ہے پاکستان سے پربندھک کمیٹی کے چیئرمین رمیش سنگھ نے کہا کہ گوردوارہ کرتار پور کا 50 فیصد کام مکمل کیا جاچکا ہے اور اگست سے قبل وہاں تمام کام مکمل کر لیا جائے گا انہوں نے کہا کہ پنجہ صاحب سے ملحقہ 200 کمروں کی تعمیر اور ننکانہ صاحب میں 102 کمروں کی تعمیر سمیت تمام گردواروں میں تعزین و آرائش کا کام جاری ہے جس پر ہم حکومت پاکستان کے شکرگزار ہیں مقررین نے حکومت پاکستان کی جانب سے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر مہمانوں میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے بیساکھی میلے کی تقریبات کے اختتام کے بعد بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے ہوئے یاتریوں کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اور بھارتی یاتری 15 اپریل کو خصوصی ٹرینوں کے ذریعے حسن ابدال سے روانہ ہو جائیں گے ۔
