اٹک :تیز رفتار ہائی ایس درخت سے ٹکرا گئی ،چار افراد زخمی

اٹک :جی ٹی روڈ ملاں منصور کے قریب تیز رفتار ہائی ایس درخت سے جا ٹکرائی ،حادثہ تیزرفتاری کے باعث دوسری گاڑی کو آورٹیک کرتے ہوئے پیش آیا ۔حادثے میں 2 خواتین سمیت چار افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ خواتین کی ٹانگیں ،ایک شخص کا بازو ٹوٹ گیا ۔اطلاع ملنے پر ریسکیو1122اٹک اور حضرو کی ایمبولینسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا زخمیوں میں شہاب الدین، ثناء، باز پری اور ایسب خان شامل ہیں۔