سی ای او ہیلتھ اٹک سے ملک ریاض الدین اعوان وملک محمد ممریز کی ملاقات

اٹک :سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اعجاز سہیل اعوان نے کہا ہے کہ حکومت کی ہدایات کے مطابق ضلع اٹک کے پسماندہ اور دوردراز علاقوں میں بھی عوام کو طبی سہولتیں پہنچانے کے لئے عزم کر رکھا ہے اور حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل در آمد کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں چیئرمین یونین کونسل ملہو والی اپوزیشن لیڈر ضلع کونسل ملک ریاض الدین اعوان اور معروف صحافی کالم نگار و سماجی شخصیت ملک محمد ممریز سے ملاقات کے موقع پر بات چیت میں کیا ہے ڈاکٹر اعجاز سہیل نے کہا کہ اپنی تعیناتی کے بعد سے اب تک انہوں ضلع اٹک کے تمام ہسپتالوں کی حالت بہتر بنانے کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے اور عوام کو صحت کی بروقت سہولتوں سے فائدہ اٹھانے کے لئے تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی تعیناتی اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے ہسپتالوں میں صحت و صفائی کی بہتر صورتحال،عملہ کی تعیناتی اور ادویات کی فراہمی کو اہمیت دی گئی جس کے بہتر اور خاطر خواہ نتائج برآمد ہوئے ہیں ڈاکٹر سہیل اعجاز نے کہا کہ محکمہ صحت میں بہتری اور اٹھائے گئے اقدامات کے پیش نظر صوبہ پنجاب میں بھی محکمہ صحت اٹک نے بہترین کارکردگی دکھائی ہے اس موقع پر ملک ریاض الدین اعوان اور ملک محمد ممریز نے ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان کی محکمہ صحت میں عوام کی بہتری کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کی اور ان کے کام کو سراہا۔
اٹک :گاڑی کو اوورٹیک کرنے کے دوران جی ٹی روڈ ملاں منصور کے قریب ہائی ایس درخت سے ٹکرا گئی ، حادثہ میں 2 خواتین سمیت 4 افراد شدید زخمی ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق ہائی ایس دوسری گاڑی کو انتہائی تیز رفتاری سے اوورٹیک کرنے کے دوران بے قابو ہونے کے باعث درخت سے جا ٹکرائی حادثہ ڈرائیور کی غفلت لاپرواہی اور تیز رفتاری کے سبب پیش آیا حادثہ میں زخمی ہونے والوں میں شہاب الدین ، ثنائ ، باز پری اور ایسب خان شامل ہیں جن میں سے دونوں خواتین کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں اور ایک مرد کا بازو ٹوٹ گیا جبکہ دوسرے مرد کے سر پر گہری چوٹ آئی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ فوراً موقع پر پہنچ گیا اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا گیا۔
