اٹک میں بھی ہفتہ غذائیت جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

اٹک :آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام محکمہ صحت حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق پنجاب بھر کی طرح ضلع اٹک میں بھی ہفتہ غذائیت 8 اپریل تا 13 اپریل 2019 تک نہایت جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا اس ہفتہ کا بنیادی مقصد بچوں کا عمر کے لحاظ سے پست قامت ہونے کی روک تھام کیلئے آگاہی اور علاج کا فراہم کرنا اور حمل سے زچگی کے بعد 1000 دن (2 سال( تک غذائی ضروریات اور ان ایام کی اہمیت کواجاگر کرنا تھا ہفتہ غذائیت کی تمام تر سرگرمیاں ڈپٹی کمشنراٹک کی ہدایت اور سربراہی میں قیام عمل میں لائی گئیں جس کے لئے ڈی سی اٹک کی سربراہی میں محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران اور دیگر شعبوں کے آفیسران کے ساتھ اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد کیاگیاتھا اس ضمن میں محکمہ صحت ضلع اٹک میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سہیل اعجاز، ڈی ایچ او پی ایس ڈاکٹر اسد اسماعیل ، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ اینڈ این پی ڈاکٹر آصف ارباب نیازی ضلع اٹک اور تحصیل سطح پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ز کی جانب سے بھرپور تیاریاں کی گئیں اس ہفتہ کے دوران کل آبادی 1760823 میں محکمہ صحت کی جانب سے متعین کردہ لیڈی ہیلتھ ورکرزنے گھر گھر جا کر حاملہ خواتین کی تعداد 36397 جن کی جانچ پڑتال کی گئی ،نو عمر لڑکیاں کی تعداد 238883 جن کی جانچ پڑتال کی گئی، دودھ پلانے والی مائیں کی تعداد 56147 جن کی جانچ پڑتال کی گئی، اور پانچ سال سے کم عمر بچے کی تعداد 265425 جن کی جانچ پڑتال کی گئی اور درمیانی غذائی قلت کے شکار ایم اے ایم بچوں کی تعداد 4590 جن کی جانچ پٹرتال کی گئی اور شدید غذائی کمی کا شکار بچوں کی تعداد 1657 جن کی جانچ پڑتال کی گئی اور نوعمر لڑکیوں میں غذائی کمی کے لئے ادویات فراہم کیں اور مزید علاج کے لئے مرکز صحت ریفر کیا گیا دو سال سے پانچ سال تک کے بچوں کی تعداد 167351 کو پیٹ کے کیڑوں سے بچاو¿ کیلئے گولیاں کھلائیں گئیں اس کے علاوہ دوران ہفتہ غذائیت حمل سے لے کر زچگی کے بعد دو سال کی غذائی ضروریات کے حوالے سے آگاہی دی گئی اور پہلے 1000 دن کی اہمیت حاملہ خواتین دودھ پلانے والی ماو¿ں کے لئے صحت سے متعلقہ آگاہی کا قیام عمل میں لایا گیا 2 سال سے 5 سال کے بچوں کو پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے کیلئے موبنڈا زول گولی کی فراہمی، خواتین اور بچوں کیلئے صحت سے متعلقہ تربیتی سیمینار سیشن منعقد کیے گئے اس کے علاوہ مرکز صحت ہفتہ غذائیت کے دوران غذائیت سے متعلق معلومات ڈسک کا قیام عمل میں لایاگیا عوام کو صحت اور غذائیت سے متعلقہ آگاہی فراہم کی گئی۔
