Sat
09
May
2026

اٹک :ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) چوہدری عبدالماجد نے ٹی ایچ کیو ہسپتال حسن ابدال کا اچانک دورہ کیا ان کے ہمراہ اس موقع پر ہسپتال کا عملہ بھی شامل تھا اے ڈی سی جی نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ بھی اور دیگر آپریشنل امور کا جائزہ بھی لیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مریضوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کی جائیں اور اس ضمن میں کسی بھی قسم کی غفلت نہ بھرتی جائے موجودہ حکومت صحت کے شعب? میں انقلابی اقدامات اٹھارہی ہے اور اس کے ثمرات بہت جلد عوام تک پہنچیں گے انہوں نے ہسپتال کے عملہ کو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
