اٹک: جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم رجسٹرڈ اٹک کینٹ کے زیر اہتمام تعزیتی اجلاس 

اٹک :اہل سنت وجماعت کی علمی روحانی درسگاہ جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم رجسٹرڈ اٹک کینٹ میں تعزیتی اجلاس جمعیت علماءپاکستان راولپنڈی ڈویڑن کے جنرل سیکرٹری استاذالعلماءمفتی ابو طیب رفاقت علی حقانی بانی و مہتمم جامعہ ھذ ا کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں ڈی سی اٹک عشرت اللہ خان نیازی کے براد اکبر مرحوم ، سابق نائب ناظم رانا شوکت علی خان کے نوجواں بیٹے رانا عبیدمرحوم،ممتاز صحافی حافظ عبدالحمید دورداد کی ہمشیرہ مرحومہ، ماسٹر محمد اقبال کی والدہ مرحومہ اورجمعیت علمائ پاکستان اٹک کے رہنماءمحمد زکریاءمصطفائی کی پھوپھی مرحومہ،ڈاکٹر رزاق مرحوم کی اہلیہ مرحومہ ، محمد مقصود اور عبدالقیوم کی ہمشیرہ مرحومہ کے لیے مغفرت کی دعا اور پسماندگان کے صبر کی دعا کی گئی، اجلاس میں ناظم اعلیٰ انجینئر محمد طیب میلادی، سٹام ہولڈر افتخار احمد، قاری محمد یاسر اعوان، صاحبزادہ محمد شعبان اعوان حقانی،حافظ محمد نوید چشتی، احمد سلطان،بزم فیضیہ کے ارکان سمیت اور مرکزی جامع مسجد خوشبوئے مدینہ کے نمازیان کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ابوطیب رفاقت علی حقانی کا کہنا تھا کہ ہر ذی روح نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے ،موت کا وقت مقرر ہے ، موت سے پہلے موت کی تیاری کرنے والے خوش قسمت ہیں ، ضرورت اس امر کی ہے کہ اپنی زندگیوں کو تعلیمات مصطفی? کے مطابق ڈھالا جائے۔