عوام بلا خوف وخطر تھانوں میں آئیں ان کو عزت دی جائےگی : ڈی پی او اٹک

اٹک :عوام بلا خوف وخطر تھانوں میں آئے ان کو عزت دی جائے گی ان خیالات کا اظہار ڈی پی او اٹک شہزاد ندیم بخاری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے ہوئے سکھ یاتریوں نے حسن ابدال میں گوردوارہ سری پنجہ صاحب میں اپنی عبادات اور رسومات میں آزادانہ طریقہ سے حصہ لیا اٹک پولیس 4 دن سے زائد مکمل طور پر چوکس رہی ، گوردواہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال میں اٹک پولیس نے شاندار خدمات سر انجام دیں جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں اٹک کے عوام کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے پولیس کو فعال کر دیا گیا خود گشت کرنے کی وجہ سے ضلع بھر کی پولیس رات بھر میرے ساتھ گشت کرتی ہے جس کی وجہ سے جرائم میں نمایاں کمی آئی ہے اٹک کے عوام کو تحفظ کی فراہمی کیلئے کوشاں ہوں میرے دروازے ہر وقت عوام کی خدمت کیلئے کھلے ہیں اٹک میں جو بھی بڑی وارداتیں ہوئیں پولیس نے ملزمان کو گرفتار کیا آئندہ بھی جرائم پیشہ افراد کو معاف نہیں کیا جائے گا اٹک میں منشیات اور جوئے کے خلاف پولیس کی خصوصی مہم جاری ہیں جو بھی پولیس افسر اچھی کارکردگی کا مظاہر ہ کریگا اسے انعام سے نواز ا جائے گا جبکہ محکمہ پولیس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اٹک کے عوام پولیس کیساتھ ہر قسم کا تعاون کریں تاکہ جرائم میں کمی واقع ہو سکے عوام کسی بھی جرائم پیشہ افراد کے بارے میں پولیس کو آگاہ کریں پولیس انہیں مکمل تحفظ فراہم کریگی۔
