وزیراعظم عمران کی قیادت میں ملک ترقی کی راہوں پر گامزن ہے: قاضی احمد اکبر 

اٹک :ضلعی صدر تحریک انصاف صدر قاضی احمد اکبر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک وقوم تعمیر وترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا سابقہ حکومتوں کی ناکامیوں کی وجہ سے آج ملک اندھیروں کی دلدل میں تھا جس کو عمران خان دن رات کی کوششوں سے جلد اندھیروں سے نکال کر روشنیوں کی جانب گامزن کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے عوام سے جو بھی وعدے کیے ہیں وہ پورے ہونگے الیکشن کے دوران حضرو کے عوام نے جو پیار محبت دیا ہے اس کو کبھی نہیں بھول سکتا حضرو کے بچے بچے کا خادم ہوں میرے دفتر اورڈیرے کے دروازے حلقہ عوام کیلئے ہمہ وقت کھلے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں بزرگوں نے یہی سکھایا ہے کہ سیاست میں غریب عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کا حل ہی ہمارا مشن ہے جس کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے تحریک انصاف کا ہر کارکن ہمارا قیمتی سرمایہ ہے نوجوان کارکنوں کو ساتھ لے کر تعمیر وترقی کے مشن میں اپنا کردار اد اکرینگے نوجوان ہمارا دست وبازو ہیں حلقہ میں ہر جگہ پارٹی سپاہیوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے اس وقت وزیر اعظم عمران خان دن رات کی محنت سے ملک وقوم کو اندھیروں سے نکالنے کیلئے کوشاں ہیں اور پاکستانی قوم بھی عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے عمران خان کے خلاف سازشیں کرنیوالے کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔