بھٹو نے غریب عوام کو سر اٹھا کر جینے کا حوصلہ اور شعور دیا : سردار ناصر خان بنگو

فتح جنگ: نائب صدرپیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن سردار ناصر خان بنگونے کہا ہے کہ بھٹو ازم جیالوں کے دلوں کی دھڑکن اور مشعل راہ ہیپیپلز پارٹی پاکستان کی بقا کی ضامن ہیشہید ذوالفقار بھٹو نے غریب عوام کو سر اٹھا کر جینے کا حوصلہ اور شعور دیا جبکہ ملک کو ایٹمی پاور بنانے کا سہرا بھی بھٹو شہید کے سر ہے پیپلز پارٹی غریب عوام کے حقوق کا حصول چاہتی ہے ،،ایشین نیوز،،سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے قیام کا مقصد ہی غریب اور مظلوم عوام کے حقو ق کا تحفظ ہے اسی عظیم مقصد کی خاطر قائد عوام شہید ذوالفقار بھٹو نے پارٹی کی بنیاد رکھی اور جبر و ظلم کا مقابلہ کیا یہی وجہ تھی کہ غریب اور پسے ہوئے طبقات کے دلوں پر بھٹو خاندان حکمرانی کر رہا ہے پیپلز پارٹی کوراولپنڈی ڈویژن  میںمزید مستحکم ،منظم اور عوامی سطح پر مقبول بنانے کے لئے کارکن پوری طرح متحرک ہیں اور انشاء اللہ پارٹی کو ایک بار پھرڈویژن میںسب سے بڑی اور منظم سیاسی قوت بنا ئیں گے حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے پاکستان پیپلز پارٹی غریب عوام کے حقوق کا حصول چاہتی ہے پیپلزپارٹی غریب مزدور اور پسے ہوئے مظلوم طبقات کے لئے جنگ کر رہی ہے غریبوں محنت کشوں کے حقوق سلب کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے ۔