اٹک:جسیاں میں کیری وین اور موٹر سائیکل میں حادثہ

اٹک :جسیاں گاؤں قبرستان کے قریب کیری وین کی موٹر سائیکل سوار کو ٹکر،موٹر سائیکل سوار شدید زخمی، تفصیلات کے مطابق کیری وین اور موٹرسائیکل کے درمیان حادثہ میں 16 سالہ غفار کو سر پر شدید گہری چوٹ آئیں، اطلاع ملنے پر ریسکیو1122اٹک کی ایمبولینس فوراً موقع پر پہنچ گئی اور طبی امداد دینے کے بعد سول ہسپتال اٹک منتقل کر دیا۔ جہاں سہولیات کے فقدان کے باعث مریض کو ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں راولپنڈی ریفر کر دیا ، مریض کی حالت انتہائی نازک ہے۔