حضرو :10 پٹواریوں کے تبادلوں کے بعد کمپیوٹر سنٹر میں عوام کو مشکلات
اٹک :محکمہ ریونیو میں 10 پٹواریوں کے تبادلوں کے بعد کمپیوٹر سنٹر کے ستائے ہوئے ہزاروں افراد کی پریشانیوں میں اضافہ ہو ، پٹواریوں کی تعداد کم ہونے سے جہاں عوام کی مشکلات بڑھ گئیں وہاں پٹواریوں کو اضافی چارج دے کر ان کی مشکلات میں بھی اضافہ کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق تحصیل حضرو کے حالیہ دنوں میں 10 پٹواریوں کو ضلع کی دوسری تحصیلوں میں تبدیل کر دیا گیا حالیہ فیصلے کے مطابق جو پٹواری جس تحصیل سے بھرتی ہوا تھا اس کو واپس اس ہی تحصیل میں ڈیوٹی دینے کو کہا گیا جسکی وجہ سے تبدیل ہونے والے پٹواریوں کی بھی مشکلات بڑھ گئیں تحصیل حضرو میں 33 پٹواری تعینات تھے ان میں سے 10 کا تبادلہ کر دیا گیا جبکہ کئی پٹواری چھٹی پر بھی گئے ہو ئے ہیں جسکی وجہ سے تحصیل حضرو کے عوام کو زمینی معاملات میں شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے جبکہ کمپیوٹر سینٹر میں بھی عوام کے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے پٹواریوں کے تبادلے کے بعد باقی رہ جانے والے پٹواریوں کو اضافی چارج دے دیا گیا جسکہ وجہ سے ان پٹواریوں کو بھی کام کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے چھچھ کے عوامی حلقوں نے ڈی سی اٹک سے اپیل کی ہے کہ وہ تحصیل حضرو میں پٹواریوں کی خالی نشتوں کو پر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور تبدیل کیئے گئے پٹواریوں کو بھی تحصیل حضرو میں واپس تعینات کریں تاکہ عوام کی مشکلیں کم ہو سکیں۔
