اٹک کو پسماندہ رکھنے میں جاگیردارووں اور وڈیروں کا کردار ہے: میجر طاہر صادق

اٹک :رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق نے کہا ہے کہ اٹک کو پسماندہ رکھنے میں یہاں کے بڑے سیاسی گھرانوں کا کردار رہا ہے ان جاگیرداروں اور وڈیروں نے سوائے اپنے حواریوں کو نوازنے کے عوام کی جانب کبھی توجہ نہیں دی تاہم انہوں نے اپنے دور نظامت میں 500 سے زائد سکولوں کو اپ گریڈ ، 30 ہزار سے زائد افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کر کے نئی تاریخ رقم کی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل دندی کے گاؤں تھٹی کلرہ میں مسلم لیگ ( ن ) کے ممبر ضلع کونسل محمد آصف اور محمد شہزاد کے مسلم لیگ ( ن ) چھوڑ کر تحریک انصاف میجر طاہر گروپ میں شامل ہونے کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل بابو عبدالرحمن ، سابق ناظم ملک محمد اکرم خان آف میانوالہ ، سردار محمد خان کنٹ ، معروف قانون داد شیخ اسلم اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی ۔
