بلدیہ اٹک کے زیر اہتمام سپورٹس گالا کیلئے تیاریاں مکمل

اٹک:بلدیہ اٹک کے زیر اہتمام 23 اپریل تا 28 اپریل 6 روزہ سپورٹس گالا کیلئے 17 پروگراموں کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جن کی نگرانی چیئرمین بلدیہ ناصر محمود شیخ کریں گے جس میں مقابلہ جات قرات و نعت ، نیزہ بازی ڈے اینڈ نائٹ ، گھوڑا ڈانس ، میوزیکل چیئر ، ڈاگ شو ، خواتین کے درمیان مقابلہ جات مہندی لگانا ، سلائی کڑھائی وغیرہ ، خصوصی افراد کے درمیان کرکٹ ٹورنامنٹ ، ہاکی میچ ٹورنامنٹ ، کرکٹ ہارڈ بال ٹورنامنٹ ، پلے شوٹنگ ، کبڈی میچ ، والی بال ٹورنامنٹ ، فٹ بال ٹورنامنٹ ، ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ ، بیڈ منٹن ٹورنامنٹ ، مشاعرہ وغیرہ شامل ہیں یہ بات کنوینئر سپورٹس گالا وائس چیئرمین بلدیہ اٹک ملک طاہر اعوان نے ایک ملاقات کے دوران بتائی اس موقع پر اپوزیشن لیڈر ضلع کونسل اٹک ملک ریاض الدین اعوان ، چیف آفیسر بلدیہ اٹک خلیل احمد نیئر اعوان بھی موجود تھے انہوں نے بتایا کہ سب سے پہلا پروگرام ڈاگ شو 23 اپریل بروز منگل ضلع کونسل سٹیڈیم میں دن 2 بجے منعقد ہو گا جس کے فوکل پرسن ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک اٹک عاصم رفیق ہوں گے ، دوسرا پروگرام کلے بجن شوٹنگ اسی روز اسی مقام پر دن 3 بجے منعقد ہو گا جس کے فوکل پرسن چیئرمین یونین کونسل کھنڈہ ملک غلام حسین چیف آف چھجی مار اور چیئرمین یونین کونسل ناڑہ سردار واجد علی خان ہوں گے ، تیسرا پروگرام جانوروں کی نمائش اسی روز اسی مقام پر دن 3 بجے منعقد ہو گا جس کے فوکل پرسن سردار اسد علی خان ، کونسلر ملک سجاد سرور اور ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک اٹک عاصم رفیق ہوں گے ، چوتھا پروگرام نیزہ بازی ( ڈے اینڈ نائٹ ) اسی روز اسی مقام پر شام 4 بجے تا رات گئے منعقد ہو گا جس کے فوکل پرسن چیئرمین بلدیہ ناصر محمود شیخ ، وائس چیئرمین بلدیہ ملک طاہر اعوان ، ملک ازان طاہر ، ملک اسامہ طاہر ، شیخ محمد افضل ہوں گے ، پانچواں پروگرام گھوڑا ڈانس اسی روز اسی مقام پر شام ساڑھے 7 بجے منعقد ہو گا جس کے فوکل پرسن کونسلران حاجی سیف الرحمن اور شیخ عبدالوحید ہوں گے ، چھٹا پروگرام کرکٹ ہارڈ بال ٹورنامنٹ اسی مقام پر 24 اپریل تا 28 اپریل صبح 10 بجے منعقد ہو گا جس کے فوکل پرسن کونسلران شیخ محمد عارف اور میاں شاہنواز شانی بھائی ہوں گے ، ساتواں پروگرام ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ 24 اپریل تا 28 اپریل رات 8 بجے نیو سپورٹس کمپلیکس جمنیزیم میں منعقد ہو گا جس کے فوکل پرسن کونسلر شیخ نثار احمد ، چیف آفیسر خلیل احمد نیئر اعوان اور فیصل مقصود ہوں گے ، آٹھواں پروگرام بیڈ منٹن ٹورنامنٹ اسی روز اسی مقام پر رات 8 بجے 24 اپریل تا 28 اپریل منعقد ہو گا جس کے فوکل پرسن کونسلر شیخ نثار احمد ، چیف آفیسر خلیل احمد نیئر اعوان اور فیصل مقصود ہوں گے ، نواں پروگرام میوزیکل چیئر 24 اپریل کو رات 8 بجے اسی مقام پر منعقد ہو گا جس کے فوکل پرسن کونسلران حاجی محمد اسلم اعوان اور شیخ عبدالوحید ہوں گے ، دسواں پروگرام فٹبال ٹورنامنٹ 25 اپریل تا 28 اپریل ضلع کونسل سٹیڈیم میں دن 3 بجے منعقد ہو گا جس کے فوکل پرسن کونسلران شیخ ظہور الہٰی ، طارق ولیم اور حاجی محمد اسلم اعوان ہوں گے ، گیارواں پروگرام والی بال ٹورنامنٹ 25 اپریل تا 28 اپریل شام 5 بجے گرین بیلٹ نزد شیرانوالہ چوک پیپلز کالونی اٹک میں منعقد ہو گا جس کے فوکل پرسن کونسلران ملک جاوید اقبال ، ناصر محمود اعوان اور سابق نائب تحصیل ناظم شیخ محمود الہٰی ہوں گے ، بارواں پروگرام ہاکی ٹورنامنٹ 25 اپریل تا 28 اپریل دن 3 بجے آرٹلری سنٹر گراؤنڈ میں منعقد ہو گا جس کے فوکل پرسن کونسلران رانا افسر علی خان ، حاجی محمد اکرم خان شامل ہیں ، تیرواں پروگرام خصوصی افراد کے درمیان کرکٹ ٹورنامنٹ 25 اپریل تا 28 اپریل صبح 10 بجے کامسیٹس یونیورسٹی گراؤنڈ میں منعقد ہو گا جس کے فوکل پرسن زاہد حسین ، فیصل مقصود اور کونسلر طارق ولیم ہوں گے ، چودواں پروگرام مقابلہ جات قرآت و نعت ؐ 27 اپریل بروز ہفتہ صبح ساڑھے 9 بجے بلدیہ ہال میں منعقد ہو گا جس کے فوکل پرسن کونسلران ملک جاوید اختر ، سجاد احمد تنولی اور شہاب رفیق ملک ہوں گے ، پندرواں پروگرام کبڈی میچ 27 اپریل بروز ہفتہ شام 4 بجے ضلع کونسل سٹیڈیم میں منعقد ہو گا جس کے فوکل پرسن ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد آصف شیخ اور کونسلر حاجی سیف الرحمن ہوں گے ، 16 واں پروگرام خواتین کے درمیان مقابلہ جات مہندی لگانا ، سلائی کڑھائی وغیرہ 28 اپریل بروز اتوار دن 11 بجے بلدیہ ہال منعقد ہو گا جس کے فوکل پرسن کونسلران بلدیہ اٹک میڈیم خالدہ رانا ، خالدہ پروین ، شازیہ بی بی اور امینہ نشاط جعفری ہوں گی ، 17 واں اور آخری پروگرام محفل مشاعرہ 28 اپریل دن 3 بجے بلدیہ ہال میں منعقد ہو گا جس کے فوکل پرسن کونسلران شہاب رفیق ملک ، ناصر خان جدون اور سجاد احمد تنولی ہوں گے ۔
